جمعہ, 25 اپریل , 2025

زرداری کو باہر نکالو، پوچھو کینالز نکالنے کا غلط فیصلہ کیوں کیا؟ صدر الدین شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ڈی اے کے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پانی ہوگا تو ہی سندھ آباد ہوگا، زرداری کو باہر نکالو اور پوچھو کہ کینالز نکالنے کا غلط فیصلہ کیوں کیا؟

این اے 213 میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ کا پانی لیا جارہا ہے، ہمیں اقتدار کی کوئی ضرورت نہیں پانی پر سب اکٹھا ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ نے افریقہ کو برباد کردیا۔ اب یہاں سندھ کو غیرآباد کرنے کا مشن بنایا جا رہا ہے، ہم چار بھائی ہیں، سندھ فقط یتیم صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کو اب باہر نکالو اور پوچھو غلط فیصلہ کیوں کیا۔

جی ڈی اے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کینال نکالنے سے پہلے یہ سوچو کہ پاکستان کی قرارداد پیش کرنے والوں کو جینے کا حق ہے یا نہیں؟ ہم مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، یہ تب ہوگا جب چاروں بھائی متفق ہوں گے۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ پر کینال نکالنے کا معاملے پر سندھ بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ٹھل، مٹھی، دادو، گمبٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

جامشورو میں کوٹری بیراج پر سماجی تنظیموں نے سندھ کا نقشہ اٹھا کر اور کشتیوں میں بیٹھ کر انوکھا احتجاج کیا۔

جبکہ دادو میں عوامی فورم کے تحت ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش بند کی جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter