زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 مسیحی بچے جاں بحق،5 کی حالت نازک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 مسیحی بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ5 دیگر بچے شدید متاثر ہو کر لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ اندوہناک واقعہ قلعہ صاحب سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں علاقے کے رہائشی مسیحی خاندانوں کے آٹھ بچے گھروں کے باہر کھیل رہے تھے، اہل خانہ کے مطابق بچوں کو کسی نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی دی، جس کے کھاتے ہی ان کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔

latest urdu news

بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر افسوس کہ 3 بچے جانبر نہ ہوسکے، متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باقی 5 بچوں کو بروقت طبی امداد کے لیے لاہور کے اسپتال بھیجا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ واقعہ اتفاق تھا یا کسی سازش کا شاخسانہ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter