اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ملک کی ترقی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کنونشن کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

latest urdu news

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جبکہ موقع پر ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں سے آئے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اس کنونشن میں 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد کے لیے وزیراعظم نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملک کے نمائندے بلکہ ہمارے وقار کی علامت ہیں، اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت تقریباً 160 ممالک میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں۔

چیئرمین او پی ایف نے یہ بھی کہا کہ کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مکمل تعاون حاصل رہا، اور شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی آرمی چیف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter