پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات : بلاول بھٹو زرداری دوبارہ چیئرمین منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر پارٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کے یہ داخلی انتخابات 12 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں قائم مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئے۔

latest urdu news

انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سالہ مدت کے لیے چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات، جبکہ آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق تمام عہدیداران کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین کو بلامقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

یہ انتخابات مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران منعقد کیے گئے، جس میں ملک کے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے پارٹی اراکین نے شرکت کی۔

دیگر تقرریوں میں چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر، چوہدری شافع حسین کو مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter