حج پر جانے کے خواہشمند ہوجائیں خبردار، سعودی حکام کی وارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج پر جانے کے خواہشمند لوگوں کیلئے سعودی حکام کی جانب سے اہم وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے آنے والے زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف سرکاری سعودی پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی بکنگ کریں اور مجاز حج ویزا حاصل کریں۔

latest urdu news

وزارت نے واضح کیا ہے کہ غیر سرکاری ذرائع سے حاصل کی گئی کوئی بھی معلومات، پیشکشیں یا بکنگ غیر مصدقہ اور جعلی ہو سکتی ہیں، جن کی سعودی حکام نے نہ تو منظوری دی ہے نہ تصدیق۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حج سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق محتاط انداز میں کریں تاکہ وہ جعلی اشتہارات، فراڈ اور دھوکے سے محفوظ رہیں۔

اہم نکات:

  • صرف مجاز پلیٹ فارمز جیسے ”نصوک حج“ کے ذریعے بکنگ کریں۔
  • 80 ممالک میں موجود سرکاری حج دفاتر سے بھی معلومات و ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • ”نصوک حج“ پلیٹ فارم 126 ممالک کے حجاج کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور یہ براہ راست بکنگ کی سہولت دیتا ہے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ذرائع سے بکنگ یا معلومات لینا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ ممکنہ طور پر حج ویزا کی منسوخی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

حجاج کرام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فراڈ سے بچنے کیلئے صرف تصدیق شدہ ذرائع سے رجوع کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter