پی ایس ایل کے آغاز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل میں تین بار فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بری خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی آفریقی بیٹسمین راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ پر شامل کیا تھا تاہم لیگ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

تاہم فرنچائز نے تاحال انکے متبادل کے طور پر کسی غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو آج افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی, سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter