بانی پی ٹی اور اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکردی ہیں جنہیں نمبر بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے، ملزمان کو 17 جنوری 2025 کو سزا سنائی گئی اور اب تک اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیلیے سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا غیر قانونی اور مغائر آئین ہے۔
17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے جبکہ ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔