پیرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس مستقبل قریب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس فیصلہ کو حتمی شکل دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھانا چاہیے اور ہم چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔
ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں یہ اقدام کسی خاص فریق کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا، بلکہ یہ کرنا درست ہوگا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
دوسری جانب امریکا میں سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے نے ایک بار پھر بھارت کے عالمی سطح پر چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا کے خلاف سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا باضابطہ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔