ہفتہ, 26 اپریل , 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کے سامنے کرپشن الزامات پر تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو پارٹی کی جانب سے اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت دی جائے گی، اور انکار کی صورت میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔

latest urdu news

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر اسپیکر الزامات سے بری ہو جاتے ہیں تو ان کی اور سینیٹر اعظم سواتی کے درمیان صلح کی ذمہ داری وزیراعلیٰ کو سونپی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو اسپیکر کو اصلاح احوال اور فیصلوں کو واپس لینے کا موقع دیا جائے گا، اسپیکر بابر سلیم سواتی پر بھرتیوں اور ترقیوں میں بے قاعدگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں پانی کی کمی اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک گاڑی دھونے کے دوران تقریباً 400 لیٹر پانی ضائع ہو جاتا ہے، جو موجودہ حالات میں تشویشناک ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter