جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر فوری پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں پانی کی کمی اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک گاڑی دھونے کے دوران تقریباً 400 لیٹر پانی ضائع ہو جاتا ہے، جو موجودہ حالات میں تشویشناک ہے۔

latest urdu news

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ نئے سروس اسٹیشنز نہ صرف آبی وسائل پر مزید دباؤ ڈالیں گے بلکہ ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی چیلنجز کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب سرگودھا کے علاقے بچہ کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محکمہ صحت کے ایک کلرک پر مڈ وائف کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق آر ایچ سی بھابھڑا میں تعینات کلرک عبد القیوم نے مبینہ طور پر مذکورہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter