ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گجرات میں جرائم کی بڑھتی لہر؛ خودکشی، منشیات، چوری اور زیادتی جیسے افسوسناک واقعات میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں گزشتہ دنوں کے دوران کئی افسوسناک اور تشویشناک واقعات پیش آئے، جن میں نوجوان جوڑے کی خودکشی، منشیات فروشوں کی گرفتاری، موٹر سائیکل چوری اور خاتون سے زیادتی شامل ہیں، جو شہر میں بڑھتے جرائم کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

محلہ دسوندھی پورہ گجرات کے رہائشی 21 سالہ عمر فاروق ولد محمد ادریس اور بھکر کی رہائشی خاتون سونیا دختر منظور حسین نے شادی نہ ہونے کے باعث زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

latest urdu news

دوسری جانب گجرات پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ بولانی پولیس نے ملزم الیاس ساکن میرپور آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1160 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم کامران اصغر ساکن بھٹیاں کھاریاں کو گرفتار کر کے 1260 گرام چرس برآمد کی، جبکہ منگووال پولیس نے ملزم صفدر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسی طرح گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرف ایک دن میں مختلف مقامات سے 5 موٹر سائیکل چوری کیے گئے۔ رانیوال سیداں سے رضوان علی، چلڈرن پارک گجرات سے نبیل، تمبل چوک سے محمد نوید، اور کھاریاں سے محمد فیضان کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ ان وارداتوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ تمام واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ گجرات میں امن و امان کی صورتحال توجہ طلب ہے۔ عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے اور مجرموں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter