جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈنگہ: پیزا ڈلیوری بوائے ڈکیتی کا نشانہ بن گیا، ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ میں ڈکیتوں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا۔ بلاک فیکٹری کے قریب رات کی تاریکی میں پیش آنے والے واقعے میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ریولوشن پیزا کے ایک ڈلیوری بوائے سے 9 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے۔

متاثرہ ڈلیوری بوائے کے مطابق وہ رات 2 بجے کے قریب ڈھلیاں میں پیزا ڈلیور کرکے فوارہ چوک کی طرف واپس جا رہا تھا کہ اچانک بلاک فیکٹری کے قریب موجود دو افراد نے موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا ہوا بیگ چھین لیا۔ بیگ میں نقدی کے علاوہ دو موبائل فون بھی موجود تھے۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شہریوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter