کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامشورو، صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی کوٹری اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگی کمپلین ٹوٹنے کے باعث ٹریک سے نیچے اتری، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا۔

latest urdu news

حادثے کے بعد پولیس اور ریلوے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کر دی جائے گی، اس دوران دیگر ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر عارضی طور پر روک لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter