42 کراچی، کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگی آگ چھ دن گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔
کراچی، کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگی آگ چھ دن گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت پلاٹ کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث بجھانے میں دشواری کا سامنا تھا، اسی وجہ سے ہفتے کے روز فائر فائٹنگ آپریشن روک دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق آگ اس وقت بھڑکی جب وہاں 1200 فٹ گہری بورنگ کی جا رہی تھی، واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کا کیمیائی تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ گیس کی نوعیت اور اس کے حجم کا تعین ہو سکے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر گیس کا ذخیرہ معمولی ہوا تو آگ چند دن میں خود ہی بجھ جائے گی، لیکن اگر یہ ذخیرہ بڑا نکلا تو اسے محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔