رجب بٹ نے ملک کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ بتادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پرفیوم لانچ کیا تھا، جس کا متنازع نام ان کے لیے وبالِ جان بن گیا۔ اس معاملے پر انہیں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، اور بعد ازاں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک شدید مہم شروع ہوگئی۔

latest urdu news

رجب بٹ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی غلطی کی معافی مانگی، حتیٰ کہ وہ عمرہ کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس ہو کر بھی معذرت کر چکے تھے، لیکن ان کے خلاف غصہ اور نفرت کم نہ ہوئی۔ انہیں لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی جان اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ملک چھوڑ دیں۔

رجب بٹ نے اپنے ولاگ میں کہا کہ انہوں نے 23 مارچ کی رات بغیر کسی سامان کے پاکستان چھوڑ دیا۔ وہ اپنے لیے فکر مند نہیں تھے، لیکن اپنی والدہ اور خاندان کے لیے پریشان تھے۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا: "میں نے غلطی کی، لیکن جب خدا معاف کر دیتا ہے تو انسانوں کی کیا حیثیت ہے؟” انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی پریشانیوں کی وجہ سے ان کے والدین کو کچھ ہوا تو وہ خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گے۔

رجب بٹ کے اس انکشاف کے بعد ان کے مداح جذباتی ہوگئے اور کئی لوگوں نے ان کے فیصلے کو صحیح قرار دیا۔ کچھ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں اور بیرون ملک ہی رہیں، کیونکہ ان کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے حالات محفوظ نہیں ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter