42
سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
اسلام آباد: سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا، جو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا شیڈول
- آغاز: دوپہر 1:51 بجے
- عروج: سہ پہر 3:47 بجے
- اختتام: شام 5:44 بجے
2025 میں دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہو گا۔