اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے مستحکم معیشت اور مؤثر خارجہ تعلقات ضروری ہیں۔
رانا ثناء اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، جمہوری اقدار کے فروغ سے ملک میں استحکام آئے گا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت اور بہتر سفارتی تعلقات کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، جبکہ پاکستانی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کی کوشش کرنے کی تجویز دی ہے۔
اپنے بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشت گردی کا معاملہ ہے۔