بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

latest urdu news

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کی درخواست بھی موصول کی۔

دوسری جانب پولیس نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر ہونے والا دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے، جس کی تعداد 20 سے 25 تھی، رات کی تاریکی میں مختلف سمتوں سے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے راکٹ لانچرز اور جدید خودکار اسلحے کا استعمال کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter