34
حیدرآباد، ٹنڈو حیدر کے گوٹھ بھلن کالونی میں خاتون نے گھریلو تنازع پر شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لیلیٰ نامی خاتون نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔
تاہم، پولیس کو گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات ملے اور 4 سالہ بچے کے بیان کی بنیاد پر خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔