اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 4 قانونی افسران کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب صدیقی، ناصر جاوید، جعفر حسین اور عمر طارق گل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت قانون نے ان افسران کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آصف خان جدون کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے،صدر مملکت نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق، عید الفطر کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر اور انٹرسٹی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اس خصوصی رعایت کا مقصد عید کی خوشیوں میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ اقدام ملک بھر کے مسافروں کے لیے ایک خوشگوار خبر ثابت ہوگا۔