جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی میں فتح، بھارتی ٹیم کے لیے 58 کروڑ انعام کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔

بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم کو 58 کروڑ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

latest urdu news

یہ انعامی رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، سپورٹ عملے اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں تقسیم کی جائے گی۔

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے انعام کے اعلان کے موقع پر کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنا ایک یادگار لمحہ تھا، اس انعام کا مقصد کھلاڑیوں اور معاون عملے کی محنت اور لگن کو سراہنا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ناقابل شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گروپ مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ہرایا، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی، جبکہ فائنل میں نیوزی لینڈ کو مات دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا،ان ناکامیوں کے باعث پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter