جمعہ, 25 اپریل , 2025

جرمن ہدایتکار کا سلمان خان کے ساتھ ناخوشگوار کام کا تجربہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور جرمن ہدایتکار مشیل نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار تجربے کا انکشاف کرتے ہوئے ان کے پیشہ ورانہ رویے پر سوال اٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹر مشیل، سلمان خان سمیت متعدد بھارتی فلم پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کے 10 سال بھارت میں گزارے ہیں۔

latest urdu news

ڈائریکٹر مشیل نے ایک دستاویزی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کیا، جن میں سے کچھ کی پیشہ ورانہ مہارت سوالیہ نشان ہے۔ سلمان خان کا رویہ ایسا تھا کہ وہ ہمیں سیٹ پر 7 گھنٹے انتظار کرواتے تھے، جب ہمیں اس کا اندازہ ہوگیا تو ہم نے سیٹ پر اپنا دوسرا کام ساتھ لے جانا شروع کر دیا کیونکہ معلوم تھا کہ سارا دن انتظار میں گزرے گا اور کسی کو نہیں پتا ہوتا تھا کہ وہ کب آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دستاویزی فلم کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ خوشگوار رہا، شاہ رخ خان ایک اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک مثبت تجربہ تھا۔

مشیل نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ عالیہ بھٹ ایک انتہائی پروفیشنل اور خوش مزاج اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter