یوکرین میں جنگ بندی کا فیصلہ اب روس کے ہاتھ میں ہے، امریکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی کا انحصار اب روس پر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹرمپ یوکرین کے مسئلے پر روسی صدر سے بات چیت کریں گے، جبکہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

latest urdu news

ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک تجارتی جہازوں پر حملے بند نہیں ہوتے، حوثیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ سفری پابندیوں کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فہرست مرتب نہیں کی گئی۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں بچوں سمیت 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی سول ایمرجنسی سروس کے مطابق اسرائیلی حملے سحری کے وقت شروع ہوئے اور دن بھر جاری رہے،غزہ سٹی میں التابعین اسکول اور المواسی میں پناہ گزینوں کے خیمے بھی نشانہ بنے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter