یوم پاکستان پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے، جبکہ وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کریں گے، تقریب کے دوران صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔

latest urdu news

تقریب میں پاک فوج کے دستے کی جانب سے صدر کو سلامی دی جائے گی، جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ ایوان صدر کے اوپر شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرے گا۔

اس موقع پر غیر ملکی سفیروں اور دیگر معزز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن 1940 میں منظور کی گئی قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم ظاہر کیا گیا تھا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب اور مسلح افواج کی شاندار پریڈ منعقد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا،اس قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا کہ برصغیر میں مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں، جن کا مذہب، ثقافت، رسم و رواج اور طرزِ زندگی ایک دوسرے سے مختلف ہے، لہٰذا مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست دی جانی چاہیے۔
اسی قرارداد کی بنیاد پر 7 سال بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter