وزیراعظم کل سے 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا، معاشی تعاون کو مستحکم کرنا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور فلسطین کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter