واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کل بات کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کریں گے، جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال ہوگا، وہ جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر بھی گفتگو کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین نے پہلے ہی اس تجویز کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ روس یوکرینی فوج کو کرسک کے علاقے سے باہر نکالنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کسی نے دھمکانے کی کوشش کی تو فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حوثی یمن کی نمائندہ حکومت ہیں اور اپنے فوجی آپریشنز کے فیصلے خودمختاری سے کرتے ہیں۔