اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ویڈیو بیان پر ایف آئی اے سے معذرت کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اور حسین اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ویڈیو بیان سے متعلق ایف آئی سے آفسر سے معافی مانگ لی۔

کراچی، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا بیان ایف آئی اے سائبر کرائم کو ریکارڈ کروا دیا ہے اور اگر ان کے ویڈیو بیان سے کسی ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

latest urdu news

کراچی میں ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے تجویز دی کہ اداروں اور عوام کی آگاہی کے لیے ایک ویڈیو بنائی جانی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ جعل سازوں نے ان سے صرف واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا تھا اور انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ملزمان کو کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ایف آئی اے دفتر جا کر شکایت درج کروانا ضروری ہوتا ہے، اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کسی دھوکہ دہی کی صورت میں گھبرانے کے بجائے ضرور شکایت درج کروائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جعلی کال سے متعلق تمام تفصیلات ایف آئی اے حکام کو فراہم کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں جعلسازوں کی کال موصول ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کروائی، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ تحریری شکایت دینا بھی ضروری ہے، اداکارہ نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ جعل سازوں سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter