کیا بچے کو دودھ پلانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوال، کیا دودھ پلانے والی ماں روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟ کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب، اگر دودھ پلانے والی ماں بہت زیادہ کمزور ہو اور روزہ رکھنے سے اس کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو، یا دودھ کی کمی کی وجہ سے بچے کی صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہو، تو اسے شرعی عذر کی بنیاد پر رمضان کے روزے چھوڑنے کی اجازت ہے، لیکن بعد میں ان کی قضا لازم ہوگی۔

latest urdu news

البتہ، اگر ماں روزہ رکھ کر بھی بچے کو دودھ پلاتی ہے، تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور روزہ برقرار رہے گا۔

احادیث وآثار میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے :’’ الفطر مما دخل ولیس مما خرج ‘‘۔ ترجمہ:’’روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا ‘‘ ۔ اور ماں کا دودھ اُس کے وجود سے خارج ہوتا ہے۔

امام بخاری ؒبیان کرتے ہیں: ترجمہ:’’ حضرت ابن عباس ؓ اور عکرمہؓ بیان کرتے ہیں: روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا‘‘۔ (صحیح بخاری ،باب الحجامۃ والقیٔ للصّائم ،جز ثانی ،ص:576، مکتبۂ عصریہ، بیروت)

شیئر کریں:
frontpage hit counter