زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ،2بھائیوں سمیت5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بدین میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھورواہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دیں۔

دوسری جانب لاہور ،برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر دو دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے برکی کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter