جمعہ, 25 اپریل , 2025

عدالت کا عمران خان کو فوری طور پر ویڈیو لنک یا ذاتی طور پر پیش کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی ویڈیو لنک یا ذاتی طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کو عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پہلے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کیا۔

latest urdu news

عدالت نے ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل عمران خان سے ملاقات کر کے وضاحت کریں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی، جیل انتظامیہ سے توقع تھی کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل کرے گی، بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ توہین عدالت کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی فہرست پیش کی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو عمران خان سے براہ راست پوچھا جائے گا۔

جج نے ایس پی جیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنایا جائے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ عمران خان کو دوپہر 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے، اگر ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو سہ پہر 3 بجے ذاتی حیثیت میں عدالت میں لایا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter