جمعہ, 25 اپریل , 2025

محمد یوسف کا دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی کا اعلان، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے کے بعد دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی۔

latest urdu news

محمد یوسف اپنی بیٹی کی ناساز طبیعت کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ جانے سے ہچکچا رہے تھے۔ تاہم ڈاکٹرز نے اب ان کی طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

محمد یوسف کا دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی کا اعلان، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟

محمد یوسف نے اپنے بیان میں کہا: "ڈاکٹرز کی تصدیق کے بعد میں نے دورۂ نیوزی لینڈ پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ٹیم کے ساتھ جانا میرا قومی فریضہ ہے۔”

قومی ٹیم جلد نیوزی لینڈ کے اہم دورے پر روانہ ہو رہی ہے، اور محمد یوسف کی شمولیت ٹیم کی بیٹنگ لائن کے لیے ایک مثبت پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter