ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر میونسپل ماڈل گرلز اسکول کی تعمیر مکمل، افتتاحی تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر میونسپل ماڈل گرلز اسکول کی تعمیر مکمل، افتتاحی تقریب کا انعقاد

گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی اور الحاج محمد امجد فاروق نے میونسپل ماڈل گرلز اسکول کی نئی تعمیر شدہ باونڈری وال کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام عالمی یومِ خواتین کے موقع پر طالبات کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

latest urdu news

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں معیاری تعلیمی سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ باونڈری وال کی تعمیر نہ صرف اسکول کے انفراسٹرکچر میں بہتری کا باعث بنی بلکہ اس سے طالبات اور اساتذہ کے تحفظ کا احساس بھی مضبوط ہوا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کوششوں سے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ گجرات کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو محفوظ اور مثالی ماحول میسر آ سکے۔

الحاج محمد امجد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لیے تعلیمی سہولیات کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اسکول انتظامیہ اور طالبات کو مبارکباد بھی دی۔

ضلعی انتظامیہ گجرات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسکولوں کی بہتری اور تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ تقریب میں اساتذہ، طالبات اور معززینِ شہر نے بھی شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter