53
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث، 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت 8 اپریل تک بڑھا دی گئی۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی میں 20، اٹک میں 10 اور چکوال میں ایک مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
پراسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت دی کہ ملزم ارمغان سے برآمد ہونے والے تمام شواہد فوری طور پر فارنزک تجزیے کے لیے بھیجے جائیں اور اس کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔