جرائم کی وارداتیں بدستور جاری ، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،شہرِ قائد میں جرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، فروری میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مسلسل واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے۔

سی پی ایل سی نے فروری میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ کراچی میں چھ ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شہریوں کو 3,773 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونا پڑا، جبکہ 195 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق، فروری میں شہریوں سے 1,402 موبائل فونز چھینے گئے، اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ اور بھتے کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ مختلف واقعات میں 36 افراد قتل ہوئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter