کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔
عدالت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت دی کہ قانونی تقاضے پوری کیے بغیر کلینک کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی کا ہے تو پولیس یہاں کیا کر رہی تھی؟
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس، ایس بی سی اے حکام کے ہمراہ کلینک سیل کرنے پہنچی تھی، اور خدشہ ہے کہ کلینک کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست کو نمٹا دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو صنعتوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے کے لیے تربیتی پروگرامز کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نے اس منصوبے پر عملدرآمد کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی خود کرنے کا اعلان کیا۔