42
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان المبارک کے دوران عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی عوامی سیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان المبارک کے دوران عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی سیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ روزانہ دفتر میں عوام سے ملاقات کر کے ان کی شکایات سنتے اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہیں۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی موجود ہوتے ہیں تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور رمضان المبارک کے دوران خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔