پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل سے متعلق قانونی معاونت فراہم کرنے سے روک دیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور قریبی اہلِ خانہ نے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے جیل معاملات میں قانونی معاونت کے لیے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو ذمہ داری سونپ دی۔
اس کے ساتھ ہی عمران خان نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ تقرریاں پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور خاندان کے افراد کی مشاورت سے کی گئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اپنی ترجمانی کے عہدے سے فارغ کر دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر چار نئے فوکل پرسنز تعینات کر دیے ہیں۔
نامزد فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔