ایرانی نائب صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران کے نائب صدر جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔

یاد رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینئرعہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا۔

حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter