پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں، کارکنان کیخلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مارچ اوراپریل 2022 میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے قریب تھا، جائیں جاکر دیکھیں شام، لیبیا اور سری لنکا کے لوگ کس حال میں جی رہے ہیں۔