ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمیر اسلم شہریوں کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر اور ویزا پراسیس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشن سلپ جاری کرتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے دو خواتین سے 1 لاکھ 34 ہزار روپے وصول کیے اور انہیں جعلی دستاویزات فراہم کیں۔
گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازم تھا اور نقد رقم لے کر واٹس ایپ کے ذریعے جعلی کاغذات بھیجتا تھا، جبکہ بینک نے اس کی جاری کردہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا۔
امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔