یہ میرے لیے حرام ہے، شاہ رخ خان نے سود لینے سے انکار کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی ایک فلم کو سپورٹ کیا اور اس کی پروڈکشن کیلئے دی ہوئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ، رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی فلم کو سپورٹ کرنے کے باوجود پروڈکشن کے لیے دی گئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نے شاہ رُخ خان کی تعریف کرتے ہوئے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم اتفاق کا ذکر کیا، جس میں شاہ رُخ نے ان کی مالی مدد کی تھی۔ اس فلم میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رینو چوپڑا کے مطابق، شاہ رُخ خان نے ان کی درخواست پر فلم کی بھرپور حمایت کی اور اس کے پروڈکشن فنڈ میں مالی معاونت بھی فراہم کی۔ لیکن جب دیگر سرمایہ کاروں کی طرح انہیں سود کی پیشکش کی گئی، تو شاہ رُخ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ "نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے، میں سود نہیں لے سکوں گا۔”

رینو چوپڑا نے مزید بتایا کہ جہاں دیگر تمام سرمایہ کاروں نے سود قبول کیا، وہیں شاہ رُخ خان کسی صورت بھی اس پر راضی نہیں ہوئے۔ انہوں نے شاہ رُخ کی خوش مزاجی اور باوقار رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکار بلکہ ایک انتہائی عزت دار اور اخلاقیات پر کاربند شخصیت ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter