مقابلہ حسن جیتنے والی امریکی لڑکی ٹریفک حادثے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

فلوریڈا،امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن افسوناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کیڈانس فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں، جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔

فلوریڈا ہائی وے پٹرول کا بتانا ہے کہ کیاینس کا کار حادثہ اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی، 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ کیڈینس کی موت ہو گئی۔

کیڈانس کی والدہ کے مطابق یہ حادثہ ان کے گھر سے محض 3 منٹ کی دوری پر پیش آیا، کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔

کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتاتھااوراس سلسلے میں انہیںکالج کے لئے 40 ہزار ڈالر سکالر شپ ملی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter