ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کی جانب سے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی گئی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

latest urdu news

ملاقات میں ملک میں مفاہمت کے فروغ، سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی زوجہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی سینئر پارلیمنٹیرین، آئین کے ماہر اور ممتاز دینی و سیاسی شخصیت ہیں، ان کی سیاسی و دینی خدمات کا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو بہت احترام ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں مولانا محمد خان شیرانی کے اہم کردار کے خواہشمند ہیں۔

حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا شیرانی کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے، ملک میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے محمد علی درانی کو اہم کردارادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter