جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئی فون کی نئی ڈیوائس کی لانچ سے متعلق بڑی خبر!

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلومبرگ کے ٹیکنالوجی رپورٹر مارک گرمن نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 آئندہ ہفتے متعارف کرانے والی ہے۔

بلومبرگ کے ٹیکنالوجی رپورٹر مارک گرمن نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 آئندہ ہفتے متعارف کرانے والی ہے۔ بدھ کے روز کی گئی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نیا آئی فون ایس ای 4 جلد متعارف کرایا جائے گا اور آئندہ ہفتے کمپنی کی بریفنگ کے دوران اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

latest urdu news

گرمن کے مطابق، جمعرات کو ایک مختصر اعلان ہوگا جبکہ جمعہ کے روز ایپل ویژن پرو کے نمائندے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تاہم، انہوں نے آئی فون ایس ای 4 کے لیے کسی باقاعدہ لانچ ایونٹ کا ذکر نہیں کیا، جس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس کا اعلان صرف ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون ایس ای 4 کی ممکنہ خصوصیات میں آئی فون 14 جیسا ڈیزائن، 6.06 انچ کا ایف ایچ ڈی+ ایل ٹی پی ایس او ایل ای ڈی ڈسپلے، 60 ہرٹز ریفریش ریٹ، نوچ ڈیزائن کے ساتھ فیس آئی ڈی، اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کا بیک کیمرا اور 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا شامل ہونے کا امکان ہے۔

یہ لانچ ایپل کے صارفین کے لیے بڑی خبر ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو کم قیمت میں جدید ٹیکنالوجی کا آئی فون چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter