محسن نقوی نے کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ساتھ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا گیا۔

latest urdu news

اس موقع پر اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں کام کرے گا اور شہری یہاں سے 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

محسن نقوی کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیاگیا، اس دوران انہوں نے عملے اور شناختی کارڈز، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

شہریوں کی جانب سے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کے تحت بائیو میٹرک کرانے میں خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ہدایات دیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اورمذموم کوشش ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter