آوارہ کتے کی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مدھیہ پردیش ، عام طور پر لوگ مختلف طریقوں سے اپنے پالتو جانوروں کی سالگرہ مناتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دیواس سے ایک ایسی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین آوارہ کتے کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں نوجوانوں کا ایک گروپ آوارہ کتے کو جیپ میں بٹھا کر سواری کروا رہا ہے جبکہ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پٹاخے جلائے گئے، نوجوانوں نے آوارہ کتے پر پھول نچھاور کئے اور اسے پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔

https://www.instagram.com/reel/DFf-t0RylqS/?utm_source=ig_web_copy_link

علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں ہورڈنگز اٹھا رکھے ہیں جس پر درج ہے،ہمارے پیارے، وفادار، خونکار لڈو بھائی کو جنم دن کی لاکھ، لاکھ مبارکباد۔

ویڈیو کے اختتام پرنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور ان سے پیار کرنے کا پیغام دیا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے میرا دل خوش کر دیا، ہمارے گلی کوچوں کے آوارہ کتے بھی کسی سے کم نہیں۔‘

شیئر کریں:
frontpage hit counter