عمران خان بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے گئے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بدترین حکمرانی کے بعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کئے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف نے بغاوت کردی، 9 مئی برپا کیا گیا، صوبہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر مسلح حملے آج بھی جاری ہیں، پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی،77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نے شہدا کی توہین نہیں کی۔

latest urdu news

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی حساس یا دفاع کے نشان یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، کسی نے 9 مئی برپا کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

ماحولیاتی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی آگاہی کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے، سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی

شیئر کریں:
frontpage hit counter