سٹاک ہوم، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے عراقی شخص کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے سلوان مومیکا نامی شخص کی جانب سے سوئیڈن میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی اور اس نے 2023 میں قرآن پاک کو نذر آتش بھی کیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے سلوان مومیکا کو گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسٹاک ہوم کی عدالت نے آج سلوان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے دورے پر مدعو کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے۔