94
وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سلمان چوہدری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے اور سلمان چوہدری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات اور ملک سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں ناکامی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔