83
سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی کی جانب سے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی گئی، وکلاء صفائی بابر اعوان، سہیل خان اور عثمان علی نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اعظم سواتی کو 5 نومبر کو اٹک جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔